بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ایوی ایشن سے متعلق بین الاقوامی نمائش میں سعودی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔ چین میں شروع ہونے والا یہ ائر شو 17 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس شو میں سعودی پویلین میں عسکری شعبے کی مصنوعات اور ایوی ایشن سے متعلق مصنوعات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سعودی ملٹری انڈسٹریز کے گورنر جنرل احمد الاوہلی نے سعودی پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الروالی اور چین میں سعودی سفیر عبدالرحمان الحربی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔