بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی فائونڈیشن کیلئے اپنی شرٹ عطیہ کردی

306

برسبین: قومی ٹیم کے مایہ نا زبیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو اپنی شرٹ دے دی، بابر اعظم نے عثمان خواجہ کو ان کی فائونڈیشن کے لیے ٹیسٹ جرسی عطیہ کی ہے،

بابر اعظم نے کہا کہ عثمان بھائی سے میں رابطے میں رہتا ہوں ، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے ، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کر سکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔

بابر کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں نے ان کی فائونڈیشن کے لیے کچھ کیا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میری چھوٹی چیز سے اگر فائدہ ہوتا ہے تو یہ میرے لیے آنر ہے،میری طرف سے عثمان خواجہ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

اس موقع پر عثمان خواجہ نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے ایک گریٹ کرکٹر ہیں ،فائونڈیشن کے لیے عطیا ت جمع کر رہا ہوں ، بابر اعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی دی ان کا شکر گزار ہوں ۔