190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان، بشری بی بی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

169

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

بانی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچیں۔

دوران سماعت ملزمہ بشری بی بی کے وکلا نے حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں پر جواب داخل نہیں کروائے گئے۔ ملزمان کے وکلا مصروفیت کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ بشری بی بی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 نومبر تک ملتوی کردی۔