حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی ہے: شیخ رشید

141
If the Speaker has a conscience

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، اب اسموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں غریب کن حالات سے گزر رہے ہیں، حکومت نے عوام میں رنج،غم اور نفرت پھیلائی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ انہیں انڈے اور ٹماٹر مارے جا رہے ہیں، کیا عوام آپ کو گلاب کے پھول ماریں۔