ایکس نے ناراض صارفین کی خواہش پوری کردی، مفت فیچر پر کام شروع

304

سان فرانسسکو:سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس  نے اپنے ناراض صارفین کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے حال ہی میں متعارف کرائے گئے فیچر کے مفت ورژن پر کام شروع کردیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے اپنی ایپلی کیشن یمں اے آئی چیٹ بوٹ گروک  کو شامل کیا تھا، تاہم اس کے لیے اس نے پریمیم پیکیجز بھی جاری کیے تھے، جس کا مطلب تھا کہ یہ سہولت صرف ان صارفین کے لیے ہے، جو اس کی قیمت ادا کر سکیں۔

بعد ازاں جن صارفین کی ایپلی کیشن اپ ڈیٹ ہونے کے بعد انہیں پیغام موصول ہوئے کہ ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ شامل کی گئی ہے، تاہم استعمال پر صارفین  کی امید دم توڑ گئی کہ وہ صرف قیمت ادا کرنے کی صورت ہی میں اسے استعمال کر سکیں گے، جس پر صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بعد ازاں ایک رپورٹ میں بایا گیا ہے کہ ایکس نے اب اس  اے آئی چیٹ بوٹ کے مفت ورژن پر بھی کام شروع کردیا ہے، جسے جلد ہی ان صارفین  کے لیے محدود صورت میں متعارف کروا دیا جائے گا، جو اس فیچر کو قیمتاً استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

فی الحال یہ مفت فیچر دنیا کے کچھ  مخصوص علاقوں ہی  میں سوشل میڈیا صارفین کو فراہم کیا گیا ہے، جسے بعد میں دیگر خطوں میں بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔