باکو:اقوام متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے باقاعدہرپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلی میں آئے روز اضافہ ہورہاہے، جس کی وجہ سے پناگزینوں کی حالت بھی ابتر ہورہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منعقدہ عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوران پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے ہائی کمشنر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے سبب مہاجرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے، ان خطرات کو کم کرنے کیلئے زیادہ اور مؤثر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ غزہ ،لبنان ،سوڈان، سومالیہ اور میانمار جیسے ممالک میں موسمیاتی تبدیلی متاثرہ لوگوں کو مزید سنگین حالات کی طرف دھکیل رہے ہیں، ’اعداد و شمار کے مطابق مہاجرین کی 75 فیصد آبادی ان ممالک میں رہتی ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔
یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلیپو گرینڈی نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث، خشک سالی، سیلاب، جان لیوا گرم اور دیگر سنگین موسمی حالات خوفناک تعداد میں ہنگامی صورتحال پیدا کررہے ہیں۔