کراچی ایئرپورٹ سگنل دھماکہ، ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

179

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ سگنل پر خود کش بم دھماکے کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سگنل پر خود کش بم دھماکے کے کیس میں پولیس نے گرفتار 2 ملزمان جاوید اور خاتون ملزمہ گل نسا کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام نےعدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم جاوید حملے کا ماسٹر مائنڈ اور خاتون ملزمہ سہولت کاری میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم جاوید اور گل نساء کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل پر ہونے والے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی تصویر گزشتہ روز سامنے آئی جس میں حملہ آور اور اس کی سہولت کار خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔