پاکستان کو جدید اور ڈیجیٹلائزڈ ریاست بنانے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا: احسن اقبال

95
Welcome

وفاقی وزیرِ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو جدید اور ڈیجیٹلائزڈ ریاست بنانے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

 سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن جدیدیت کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے،سی ڈی ڈبلیو پی کے تمام اجلاس اب سے ڈیجیٹل طریقے سے منعقد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپر لیس ماحول کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، پیپر لیس ہونا ماحولیاتی تحفظ کی جانب اہم قدم ہے، وزارت منصوبہ بندی کو مکمل ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ پیپر لیس اقدامات ماحول دوست ہونے کے ساتھ مستحکم ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔