چیمپیئن ٹرافی 2025 : بھیا ہمارے ہاتھ میں ٹھوڑی ہے ، سوریا کمار

208

جوہانسبرگ: بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار کو جنوبی افریقہ میں مداحوں کی جانب سے پاکستان کے دورے پر انکار سے متعلق سوالات پوچھے گئے جس میں ان کا جواب ملا ہمارے ہاتھ میں ٹھوڑی ہے ۔

یاد رہے کہ بھارت نے حال ہی میں 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے سے انکار کیا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ دونوں ممالک میں زیر بحث ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک مداح نے سوال کیا: “پاکستان کیوں نہیں جا رہے آپ؟” جس پر سوریا کمار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “ارے بھائی، ہمارے ہاتھ میں تھوڑی ہے”۔ اس جواب کے ذریعے سوریا کمار نے واضح کیا کہ یہ فیصلے کھلاڑیوں کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پی سی بی نے بھارت کے میچز کو نیوٹرل وینیو پر کروانے کے لیے مجوزہ ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پاکستانی حکومت نے پی سی بی کو ہدایت دینے کا عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی مصالحتی حل نہ نکالا گیا تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب، سوریا کمار یادو جنوبی افریقہ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ چار میچوں کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہے۔ بھارت نے پہلا میچ 61 رنز سے جیتا تھا جبکہ جنوبی افریقہ نے دوسرا میچ جیت کر بھارتی ٹیم کی 11 میچز کی جیت کا سلسلہ توڑ دیا۔ سیریز کا تیسرا میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا جہاں دونوں ٹیمیں فتح کے لیے میدان میں اتریں گی۔