لاڑکانہ تبادلے پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ملازمین سراپا احتجاج

29

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام سے لاڑکانہ تبادلہ کیے گئے ملازمین نے حیدر بخش جونیجو، محمد بخش سونالہ، شاہد سومرو، سلیم لانگا، نظام بھٹی، پریل سومرو و دیگر کی قیادت میں پریس کلب پر احتجاج کیا۔ انہوںنے کہا کہ جنوری سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام انتظامیہ نے ہماری تنخواہیں بند کی ہوئی ہیں، ہمارا زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام سے جبری طور پر لاڑکانہ یونیورسٹی تبادلہ کر دیا گیا، تنخواہ ادا نہیں کی جارہی جس کے باعث اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار اور بچے تعلیم سے محروم ہیں، فیسوں کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں، پڑھائی کا سال ضائع ہو رہا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ انہیں دوبارہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں تعینات کیا جائے۔