اسٹاک مارکیٹ، انڈیکس پہلی بار 94ہزار کی سطح عبور کر گیا

122
Fluctuations

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار کی سطح عبور کرگیا، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 94 ہزار 20 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 120کھرب روپے سے تجاوز کر گیاجبکہ 50فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک اور تاریخی سنگ منگل عبور کر لیاگئی۔اسٹاک ماہرین رواں ماہ کے دوران انڈیکس1لاکھ پوائنٹس عبور کرجانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔اسٹاک ایکس چینج ماہرین کہتے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب اسٹاک ایکس چینج ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہوگااورانویسٹرز کو اسٹاک ایکس چینج کا نیا دوراسی ماہ دیکھنے کا مل سکتا ہے۔ شرح سود میں حالیہ کمی اور دسمبر میں ا?نیوالی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید کم ہونے کے امکانات پر سرمایہ کاری مارکیٹ میں سرگرم ہو گئے،سعودی عرب۔متحدہ عرب امارات اور قطر کی پاکستان میں نئی سرمایہ کی خواہش ،ترسیلات زر میں اضافہ اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے دورہ پاکستان میں قرضے کی اگلی قسط میں مثبت پش رفت کی امید نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کو متحرک کر دیا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اسٹاک مارکیٹ پرکشش بنتی جا رہی ہے اب پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار بھی اسٹاک مارکیٹ سے بھاری منافع حاصل کر سکیں گے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں356پوائنٹس کااضافہ ہوا جس سے انڈیکس93ہزار291پوائنٹس سے بڑھ کر93ہزار648پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس29ہزار16پوائنٹس سے بڑھ کر29ہزار17پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس59ہزار401پوائنٹس سے بڑھ کر59ہزار828پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب 76لاکھ73ہزار729روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم119 کھرب 77ارب59کروڑ 91لاکھ 44ہزار 691روپیسے بڑھ کر120کھرب 55ارب 60کروڑ68 لاکھ18ہزار420روپے پر جا پہنچا۔