بینک الفلاح کے الفا مال کی ری لانچنگ

194
مالیاتی خودمختاری اورڈیجیٹل نئی الفا مال ویب سائٹ کی رونمائی کی جارہی ہے

کراچی(کامرس رپورٹر) بینک الفلاح نے بینک کے Buy Now, Pay Later (BNPL)مارکیٹ پلیس الفا مال کی خصوصی فیشن کٹیگری آپشن کے ساتھ ری لانچنگ کردی ہے ۔اس موقع کی مناسبت سے کراچی کے تاریخی موہٹہ پیلس میںمعروف ڈیزائنرز کی تخلیقات پر مبنی ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ،جس میںاسٹائل،مالیاتی خودمختاری اورڈیجیٹل اختراع کے جشن کے ساتھ نئی الفا مال ویب سائٹ کی رونمائی کی گئی۔تقریب کی میزبانی بینک الفلاح کی سینئر مینجمنٹ نے کی جبکہ اس موقع پر بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد ،متحدہ عر ب امارات،امریکا اور برطانیہ کے قونصل جنرلز ،معروف کمپنیوںکے سی ای اوزسمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ۔الفا مال کی BNPL سروس ہموار اور قابل رسائی خریداری کا تجربہ فراہم کرتی ہے،جہاں صارفین بناء ادائیگی اور بناء مارک اپ کے اقساط پر خریداری کی سہولت سے استفاد ہ کرسکتے ہیں۔صارفین تین ،چھ ،نو یا بارہ ماہ کی ادائیگی کی نرم شرائط کے ساتھ پاکستان میںکسی بھی بینک کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کرسکتے ہیں،جو BNPLکو ملک میںسب سے زیادہ آسان اور قابل رسائی پلیٹ فارمز میںسے ایک بناتی ہے ۔الفا مال کی ری لانچنگ 11:11 شاپنگ فیسٹیول کے حوالے سے بھی انتہائی اہم ہے ،جو پاکستان بھر کے خریداروں کو موبائل ڈیوائسز،الیکٹرانکس و گھریلو آلات اور موٹر بائیکس جیسی اعلیٰ مصنوعات کی خریداری کا بھی موقع فراہم کرے گی۔