اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز: پاکستان بھرپور حصہ لے گا، رونق لاکھانی

114

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی نے کہا ہے کہ آئندہ سال مارچ میں اٹلی کے شہر ٹورینو (Torino) میں کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس اسنو شوئنگ (Snow Shoeing) اور کراس کنٹری اسکنگ (Skiing) کے مقابلوں میں حصہ لیں گے 8 مارچ 2025سے شروع ہونے والے ورلڈ ونٹر گیمز میں 103 ممالک کے 1500 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے رونق لاکھانی نے کہا کہ ورلڈ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں اسپیشل اولمپک پاکستان کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا گیا 10 روز تک جاری رہنے والے کیمپ میں پاکستان کے مختلف شہروں سے منتخب ہونے والے 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔