’’کھیلتا پنجاب‘‘مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے : منظر فرید شاہ

97

لاہور (سپورٹس رپورٹر)کھیلوں کے فروغ اور ینگ ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں پہلی مرتبہ اتنے وسیع پیمانے پر کھیلوں کا میلہ ’’کھیلتا پنجاب‘‘کا انعقاد کر کے کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور ان کے دل جیت لیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان سید منظر فرید شاہ نے پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر ، سینئر صحافیوںمخدوم بلا ل اورخدا بخش سے ڈویژنل اسپورٹس کمپلیکس میں واقع اپنے آفس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔