اسپینش لالیگا میں بارسلونا کی دوسری شکست، ریال سوسیڈاڈ0-1گول سے ہرا دیا

51

میڈرڈ (اسپورٹس ڈیسک):ریال سوسیڈاڈ نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں لیگ کی ٹاپ ٹیبل ٹیم بارسلونا 0-1 گول سے ہرادیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں دوسری شکست ہے۔ شیرالڈو بیکر نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم ریال سوسیڈاڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال سوسیڈاڈ کی لیگ میں 5ویں فتح ہے۔ میچ میں بارسلونا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ اسپینش لیگ لالیگا کے ریال ایرینا، سان سیبا اسٹین، ا سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال سوسیڈاڈ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم 0-1گول سے ہرا دیا۔ ریال سوسیڈاڈ کی جانب سے شیرالڈو بیکر نے میچ کے 33 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ریال سوسیڈاڈ کی لیگ میں یہ5ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 18 پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر8 ویں پوزیشن پر ہے۔