بھارت: جسٹس سنجیو کھنا نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

102

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں جسٹس سنجیو کھنا نے اکاونویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس سنجیو کھنا سے بھارتی صدر دروپدی مرمو نے حلف لیا۔ 64 سالہ جسٹس سنجیو کھنا چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر 6 ماہ کے لیے عہدے پر فائز رہیں گے۔ وہ 13 مئی 2025ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ سنجیو کھنا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی حمایت، انتخابی بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دینے، جموں و کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی حمایت اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجروال کو عبوری ضمانت دینے سمیت کئی فیصلوں کا حصہ رہے ہیں۔