ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں 6.8 شدت کے زلزلے سے شہری خوف کا شکار ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق زلزلے نے مشرقی کیوبا کو ہلا کر رکھ دیا۔ کئی ہفتوں کے سمندری طوفانوں اور بلیک آؤٹ کے بعد شہری ایک اور قدرتی آف سے شدید خوف کی زد میں آگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز بارٹولوم ماسو، کیوبا سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے کیوبا کے مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے۔ حکام نے زلزلے سے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔