شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ لڑکی زخمی ہوگئی

108

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گھر کی بالکنی میں کھڑی لڑکی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، گلشن اقبال تھانے کی حدود ضیاء کالونی بلاک سے شادی کی بارات جارہی تھی کہ اس دوران باراتیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گھر کی بالکنی میں کھڑی 20 سالہ سدرہ زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی گولی کا خول لگنے سے زخمی ہوئی، واقعے کے بعد دْلہے سلمان کو حراست میں لیا گیا تاہم دْلہے کو بارات سے واپس آکر پیش ہونے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا گیا۔