کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ بہترین تعلق چاہتا ہے اس ضمن میں موجودہ معاشی صورتحال میں روس پاکستان کے ساتھ دوستی کا ثبوت بھی دینا چاہتا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں روس کے سفیر Albert Khorev سے ملاقات کے دوران کیا۔اس سے قبل جب روس کے سفیر Khorev Albert گورنر ہاؤس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور روس کے سفیر نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر روسی قونصلیٹ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔روس کے سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر بھی کئے۔گورنرسندھ کے ہمراہ روس کے سفیر نے قائد اعظم گیلری کا دورہ کیا۔