تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کے خلاف جاری جارحیت پر تبادلہ خیال کیلئے مشترکہ عرب اسلامی فالو اپ سربراہی اجلاس بلانے کے سعودی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی سرزمین اور لبنانی جمہوریہ سربراہی اجلاس کی کامیابی اور کامرانی کے خواہاں ہیں۔