اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف زرداری نے چینی صدر کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھیجنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بہت جلد چین کا دورہ کرنے کا پیغام دیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ چینی صدر نے اپنے3 نومبر کو خط میں صدر مملکت کے زخمی ہونے پر اپنی تشویش اورجلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی صدر نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا بھی اعادہ کیا۔