حکومت کے پاس مینڈیٹ اور پرفارمنس دونوں نہیں،شاہد خاقان

56

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ اور پرفارمنس دونوں نہیں ہیں، الٹے سیدھے قانون بناکر ملک چلانا ناکامی کا اعتراف ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے اس کو استحکام ملا ہے تو پی ٹی آئی کی نالائقی کی وجہ سے ملا ہے۔