غزہ اور لبنان میں مزاحمت کاروں کے حملے: اسرائیل کے 6 فوجی ہلاک

179

تل ابیب:غزہ اور لبنان میں مزاحمت کاروں کے حملوں  میں ریزرو میجر سمیت 6 اسرائیلی فوجی ہلاک  اور 18زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت تنظیم حماس کے مجاہدین کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ11صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے فوجیوں میں اسرائیل کا ایک سینئر میجر بھی شامل ہے۔

دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ کے حملوں میں 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ 7 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، اس حملے میں اسرائیل کو مالی نقصان بھی ہواہے۔

اسرئیلی میڈیا نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ  غزہ اور لبنان میں جنگ چھڑنے سے اسرائیل کو آئے روز لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہورہاہے، امریکا کی پشت پناہی کی وجہ سے اسرائیل اپنی معاشی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے، اسرائیلی عوام وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں سے تنگ آکر مسلسل احتجاجی مظاہرے کرکے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج بتائے گئے اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ جنگ میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 783 ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔