ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن تباہ کررہے ہیں ،رمضان مغل

63

 

محراب پور(نمائندہ جسارت) پاکستان فلاح پارٹی (پی ایف پی) کے نو منتخب مرکزی صدر محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دہشت گردی سانحہ افسوسناک جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردی سانحہ میں 30 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے ملک دشمن عناصر ہر وقت پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے لگے رہتے ہیں۔ کوئٹہ دہشت گردی سانحہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت دشمن خارجیوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی جائے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،حکومت ٹھوس اقدامات کے ذریعے بلوچستان میں امن و امان کی بحالی یقینی بنائے۔ پوری قوم حکومت اور سیکورٹی فورسز کیساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔دہشت گردی کے بھیانک جرم میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے دہشت گردی کیخلاف پوری قوم یکجہتی اور متحد ہے۔