روسی سفارت خانہ مدد کرے اسٹیل مل بحال کرنا چاہتے ہیں،  وزیراعلیٰ سندھ

135
Prime Minister

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ روسی سفارت خانہ مدد کرے اسٹیل مل بحال کرنا چاہتے ہیں، اسٹیل مل چلنے سے معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار بڑھے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے روس کے سفیر البرٹ خوریف سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں،اسٹیل مل کے ملازمین پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

ملاقات میں دورہنماؤں کے درمیان روسی الیکٹرک بسیں کراچی لانے  اور اسٹیل مل کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کی گئی، جس میں  وزیراعلیٰ سندھ نے سفارتی چینل کے ذریعے روسی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت پر اتفاق کیا۔

روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین اسٹیل مل کی بحالی پر آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے، آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کا وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا، روسی حکومت سندھ میں کلچر سینٹر قائم کرکے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے۔