اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اقدامات کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں حکم امتناع کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی صدارت میں اجلاس میں اب تک کی پیش رفت پر جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی تفصیلات پیش کی جائیں، ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے 6 ماہ گزرچکے ہیں، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں وزارتوں ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنماء مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔