اقوام متحدہ  کی ایک بار پھر فلسطینی علاقے غزہ  میں قحط کی صورتحال  پر رپورٹ

155
غزہ :اسرائیلی بمباری سے علاقہ ناقابل رہائش ہونے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کررہے ہیں

غزہ:اقوام متحدہ نے ایک بار پھر فلسطینی علاقے غزہ کی شمالی پٹی  میں قحط کی صورتحال  پر رپورٹ  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے باعث خراب ہوتی صورتحال میں قحط کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہاہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت کے سبب اموات میں کئی ہزار تک کا اضافہ ہوسکتا ہے،  اگراسرائیلی مظالم اسی طرح جاری رہے تو اس خطے میں قحط کی صورتحال کافی حدتک مزید سنگین ہوجائے گی۔

رپورٹ میں کہا کہ غزہ کے شمال میں خوراک کا نظام تقریبا تباہ ہوچکا ہے،انسانی امداد میں واضح طور پر  کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اموات میں آئےروز اضافہ ہورہاہے، پانی کی صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی نازک صورتحال کے باعث حالات مزید  کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 8اکتوبر سے اسرائیل غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری کرکے معصوم لوگوں کا خون بہا رہاہے، عالمی ادارے پابندی عائد کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ اسرائیل جنگی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹہرا ہے۔