پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

163
 بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر متعدد عمارات اور دوکانیں سیل

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے مقامی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ زرعی اور اقتصادی طور پر دیکھا جانے والا ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میںمہلک مرض ڈینگی میںمسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جو عوامی تحفظات میں تشویشناک ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے اندر صوبے پنجاب میں جان لیوا مرض ڈینگی کے مزید 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے جن علاقوں میں ڈینگی کے جو مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں راولپنڈی سے 65، چکوال سے 4 اور سیالکوٹ سے 2 کیسز شامل ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے کا مرکزی شہرلاہور، اٹک، فیصل آباد اور ساہیوال سے بھی ایک، ایک کیس ڈینگی کا رپورٹ ہوا ہے۔
جبکہ قصور، چنیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ سے بھی ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہےں۔