سندھ: کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کا انکشاف

166

کراچی: سندھ میں کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، صوبے بھر میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے، ادویات کی کمی کے باعث کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔

سول اسپتال کراچی کے کینسر وارڈ میں مختلف مراحل کے 60 سے 70 مریض داخل ہیں، جن میں اسٹیج 3 اور 4 کے مریض شامل ہیں، جب کہ کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6 ہزار ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے مریضوں کو کینسر کی دوائیں نہیں مل رہی ہیں، گزشتہ سال سول اسپتال کی انتظامیہ نے مہنگی ہونے کے باعث ادویات خریدی ہی نہیں۔