پنجاب میں اسموگ : بیرسٹر سیف کی مریم نواز کے جنیوا سفر پر تنقید

129
all the cases against founder PTI will be over

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب میں اسموگ کے سنگین خطرات کے دوران نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے جنیوا کے سفر پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پنجاب کے عوام اسموگ کے باعث سانس لینے میں مشکل کا سامنا کر رہے ہیں، نواز خاندان کی توجہ یورپ کی سیر پر مرکوز ہے۔

ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز نے جنیوا جانے کے لیے نجی طیارہ کرائے پر لیا اور طیارے میں سوٹ کیسز اور سامان بھرا گیا تھا۔ ملک میں حالات بدتر ہیں، لیکن ان کے شاہانہ اخراجات میں کوئی کمی نہیں آ رہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسموگ کی شدت کی وجہ سے پنجاب میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، اور نواز خاندان کا بیرون ملک سفر اس صورتحال میں عوام کے ساتھ توہین ہے۔

انہوں نے یورپ میں طبی علاج کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے کئی سال حکومت کی لیکن آج تک ایک ایسا اسپتال بھی نہیں بنایا جہاں وہ خود علاج کرا سکیں۔

مریم نواز کا جنیوا سفر

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز جنیوا میں تھائیرائیڈ گلینڈ کے علاج کے لیے گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو گزشتہ دنوں طبی پیچیدگی کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی حالت کی سنگینی کے پیش نظر ان کے سرجن نے جنیوا کا سفر تجویز کیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز نے چھ ماہ قبل گلینڈ کی سرجری کروائی تھی لیکن حالیہ دنوں میں مسئلہ دوبارہ ابھر آیا۔ وہ 12 نومبر کو واپس آئیں گی اور اپنے فرائض جاری رکھیں گی۔