پاکستانی پیسرز کا جادو، تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار

219

پرتھ: پاکستانی فاسٹ بولرز نے اتوار کے روز پرتھ میں تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر کے گرین شرٹس کو مضبوط پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔ کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو کامیاب ثابت ہوا ہے ۔

شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی عمدہ بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ابتدائی نصف بیٹنگ لائن پویلین لوٹ چکی ہے۔ حارث اور نسیم نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ شاہین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ ۔ محمد حسنین نے بھی ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، جس میں پاکستانی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ایڈیلیڈ اوول پر شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شکست دی تھی۔

رضوان الیون 22 سال بعد آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتنے کے قریب ہے، اور کامیابی کی صورت میں یہ تاریخی فتح ہو گی۔

آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کرتے ہوئے کپتانی کے فرائض جوش انگلس کو سونپے ہیں، جب کہ پاکستان نے گزشتہ میچ کا ہی اسکواڈ برقرار رکھا ہے۔

ٹیمیں:

پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین شامل ہیں ۔

آسٹریلیا: میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلس (کپتان، وکٹ کیپر)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زامپا، اسپینسر جانسن، لینس مورس شامل ہیں ۔