پنجاب حکومت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

28

جہلم (اسپورٹس ڈیسک):حکومت پنجاب کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں “کھیلتا پنجاب” پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ بن رہا ہے، پنجاب حکومت نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں شامل کرکے ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور انعامات سے نوازا جا رہا ہے تاکہ ان میں مقابلے کا جذبہ پروان چڑھایا جا سکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے چک اکا کرکٹ اسٹیڈیم دینہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ تقریب کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک خوبصورت شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اسپورٹس آفیسر کو ہدایت دی کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ مل سکے۔