اقبال کا مثالی نوجوان خودار اور تعلیم یافتہ ہے،محمد احسن

38

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ،سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی،صدر سید رفعت زیدی،سیکریٹری جنرل سید ریاض شاہ نے شاعر مشرق حکیم الامت علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہ حیثیت قوم اتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس نوجوانوں کی صورت میں قیمتی اثاثہ و طاقت موجود ہے مگر افسوس کہ نسل نو اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہے اقبال کا مثالی نوجوان خوددار،تعیلم یافتہ،یقین محکم اور عمل پیہم کی خوبیوں کا حامل ہے آج ملک و قوم کو جو مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں ان سے عہدہ برا ہونے کے لئے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں سے کام لینا ہوگا علامہ اقبال کا کلام ہمیشہ نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ بنا ہے کلام اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے ان کے افکار کی کرنیں آج بھی نوجوان نسل کے لئے مشعلِ راہ ہے نوجوانوں کے لئے یہ سیکھنا ضروری ہے کہ اصولوں پر استقلال سے چلتے رہنا کامیابی کا لازمی جزو ہے اور ہمیں مشکلات کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا ہے خیالوں میں بلندی پیدا کرنی ہے اور اڑان بھی اونچی رکھنی اور خود اعتمادی کو اپنا ہتھیار بنانا ہے اور ستاروں پر کمندیں ڈال کر ستاروں سے بھی آگے جہانوں کی جستجو کرنی ہے کیونکہ تن آسانی کو ترک کرکے محنت اور جفاکشی کی ایسی شمع روشن کرنی ہے جس کی بار بار اقبال نے تلقین کی یہی اقبال کا پیغام ہے یوم پیدائش پر پوری مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اقبال ڈے کو پوری پاکستان میں بھرپور طریقے سے منایا جائے۔