پاکستان شریعت کونسل کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

13

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان شریعت کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کے ہم پاکستان شریعت کونسل کی جانب سے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ھیں حکومت امن عامہ کی بحالی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوچکی ھے جب تک امن کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیئے مؤثر اور ٹھوس اقدامات نہی کیے جائیں گے ملک بدامنی کی آگ میں سلگتا رہے گا۔اللہ پاک تمام شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔