کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے یا کسی بھی بے امنی کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا تھا۔ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ انتظامیہ الرٹ جاری کرتی ہے تو اس کا کچھ مقصد ہوتا ہے، ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی کی ذمے داری ریلوے پولیس کی ہے، ریلوے کی سیکورٹی کا آڈٹ کیا جائے گا، دہشت گرد کھلے راستے سے ریلوے اسٹیشن کے اندر آیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔