جلد اپوزیشن کے ساتھ بڑا الائنس بنانے والے ہیں،اسد قیصر

30

 

صوابی (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جلد اپوزیشن کے ساتھ بڑا الائنس بنانے والے ہیں، ہمارا تمام اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ رابطہ ہے، آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے، خوش آئند ہے کہ ٹرمپ جمہوری طریقے سے صدر بنا، ہم اپنے ملک میں کسی قسم کی کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، پاکستان میں ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے، کم از کم انٹرنیشنل کمیونٹی اس پر آواز اٹھائے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ قانون سازی کے خلاف پہلی بار عوامی ری ایکشن ہوگا۔