کراچی ائرپورٹ سگنل حملہ کیس ‘ خاتون و بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ائرپورٹ سگنل حملہ کیس، خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ائرپورٹ سگنل کے قریب ہوئے دہشت گردی کے واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ائرپورٹ کے اندر ریکی کرنے والی ٹیم بھی دھرلی، پولیس نے دہشت گردی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔ خاتون اس سے قبل بھی دہشت گردی میں سہولت کاری کرچکی ہے۔ گرفتار سہولت کاروں کا تعلق بلوچستان سے ہے، دہشت گردی کے تانے بانے بیرون ملک سے ملے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حملے سے قبل وڈیو بنانے والا سہولت کار بھی پکڑا گیا جو کہ کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔