پاکستان میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے پر روسی صدر کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے اور اس میں ہونے والے بڑے جانی نقصان پر پاکستان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام کریملن کی ویب سائٹ پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کے واقعے پر افسوس ہے اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ روس پاکستان کے ساتھ مل کر ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔