پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

173

پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے صدر منتخب ہو گئے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے صدارت کی 4 سالہ مدت کو بڑھا کر 8 سال کی منظوری دی ہے، طیب اکرام مسلسل دوسری مرتبہ ایف آئی ایچ کے لیے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے آئین میں ترمیم کر کے صدر کی مدت کو 8 سال کیا ہے۔

طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے 8 سالہ مدت کے لیے منتخب ہونے والے پہلے صدر ہوں گے، وہ 2032 تک آئی ایچ ایف کے صدر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

اس حوالے سے طیب اکرام نے کہا ہے کہ پہلے سے زیادہ خدمت کرنے کا موقع ملا ہے، ہاکی کی ترقی کے لیے جو بھی ممکن ہوسکا، وہ کرنے کی کوشش کروںگا۔