غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 فلسطینی شہید

178

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج نے غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات، بیت لاحیہ اور غزہ سٹی پناہ گزینوں کے زیر استعمال اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 افراد شہید اور 123 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں محاصرے کی وجہ سے قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 508 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 102700 تک پہنچ گئی ہے ۔