امن و امان برقرار : راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

143

راولپنڈی : امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں جلسے، جلوس اور ریلی سمیت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی ۔

شہر میں اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد ہوگی جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

دپٹی کمشنر نے کہا کہ امن و امان کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے اس میں کسی قسم کی غفلت قابل برداشت نہیں ہوگی ، پولیس انتظامیہ کے مطابق پولیس کے چاک و چوبند دستے ہر وقت صورت حال کی نگرانی پر مامور رہے گیں ۔

دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک رہے گا۔