نواب شاہ، فوڈاتھارٹی کامرچی کے کارخانے پر چھاپا ، میٹریل ضبط

102

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) نوابشاہ میں فوڈ اٹھارتی کی جانب سے المدینہ ٹاؤن میں نجی مرچی کے کارخانے پر چھاپا غیر معیاری مرچیں اور دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں۔ فوڈ اٹھارتی نے چھاپا مار کارروائی کے دوران ناقص غیر معیاری اور زائدالمیعاد مرچوں اور دیگر اشیا کو نہ صرف ضبط کر لیا بلکہ مذکورہ کارخانے پر تالہ بندی بھی کر دی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق یہ نجی کارخانہ کریانہ یونین کے جنرل سیکرٹری کا ہے جس پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ بطور سزا عائد کیا گیاہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی کارروائی کے دوران محکمہ کے رجب علی سپیو اورشیر زمان لکھمیر بھی تھے نعمت اللہ کلاچی کے مطابق فیکٹری کریانہ یونین کے جنرل سیکرٹری کی ہے مصالے کی فیکٹری پر چھاپا مار کر 30 لاکھ سے زائد مالیت کی 50 من ملاوٹ شدہ مرچی ضبط کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں کریانہ یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالطیف ملک حافظ عبدالرشید کے مصالے کے کارخانے پر فوڈ اتھارٹی شہید بے نظیر آباد نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپا مار کارروائی کی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق غیر معیاری زائدالمیعاد مصالحہ جات میں مٹی کے زرے کے ساتھ ساتھ مضر صحت اجزا بھی پائے گئے ہیں۔ نعمت اللہ کلاچی کا کہنا تھا کہ نوابشاہ میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ شدہ اشیا خورونوش فروخت کی جارہی ہیں لہذا شہری اپنی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی جا سکے جو معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اس کارروائی کے بعد شہریوں کا کہنا تھا کہ نوابشاہ میں ہر کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کی جاتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع اکٹھا کیا جاسکے محکمہ فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کے لیے ان کی فیکٹریوں کو سیل کرے اور قانون کے مطابق سزا دے۔