میرپورخاص،پولیس کی منشیات فروش کیخلاف کارروائی،ملزم گرفتار

73

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجان محمد پولیس نے چرس کی بڑی کھیپ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ملزم ہرچند کولہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 55 کلو چرس برآمد کر کے رکشے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رکشے میں بھوسے کے بوروں میں چرس چھپا کر منتقل کر رہا تھا ۔ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کے حکم پر ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد پولیس اسٹیشن انسپکٹر اسلم جمالی نے اپنی ٹیم کے ساتھ میر واٹر میرپورخاص سے ٹنڈو جان محمد روڈ پر خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چرس کی کھیپ رکشے کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔