میرپورخاص،سفاک باپ کے ہاتھوں 15 دن کی بیٹی قتل

73

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سفاک باپ نے اپنی 15 دن کی بیٹی کا گلا گھونٹ کر زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا، ملزم شکی قسم کا شخص ہے شک کی بنیاد پر بے گناہ بچی کو قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق اولڈ میرپور تھانے کی حدود ٹنڈو آدم روڈ کے قریب گوٹھ اللہ بخش مری میں سفاک باپ پوپٹ کولہی نے اپنی 15 دن کی بیٹی لچھمی کولہی کا گلا گھونٹ کر اور زمین پر پٹخ کر قتل کردیا جس سے معصوم بچی کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں زمین پر گرنے سے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش کو قانونی کارروائی کے سلسلے میں سول اسپتال میرپورخاص لایا گیا ہے سول اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ معصوم کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں چہرے سمیت پورے جسم پر زخم ہیں مار کی وجہ سے جسم پر سیاہ نشانات ہیں مزید معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ملیں گی دوسری جانب دوسری جانب گوٹھ والوں کا کہنا ہے کہ ملزم شکی قسم کا شخص ہے اپنی بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بناتا ہے ملزم کے بھائی پربھو کولہی نے بتایا کہ میرا بھائی پوپٹ کولہی ذہنی مریض ہے جسے اچانک دورے پڑتے ہیں اولڈ میرپور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔