کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضیٰ خان کاکڑنے کہا کہ کوئٹہ کے عوا م قلت آب سے پریشان ، انتظامیہ غافل قبضہ مافیا،ٹینکر مافیالوٹ مار میں مصروف ہیں سیف سٹی کے نام پر ،ہزاروں کیمرے نصف کرنے ،کروڑوں اربوں خرچ کرنے کے باوجود شہری کی جان ومال محفوظ نہیں اسٹریٹ لائٹ ،سڑکیں ، نالیاں خراب ،کرائمز میں اضافہ حکومت وانتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے ۔شہر میں منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ،منشیات فروشوں کوگرفتار وناکام بنانے ،پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں شہر میں عوام پریشان ہیں قبضہ مافیاسے حکومتی وعوامی املاک واگزار کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے عوام کے مسائل حل ہوں گے ہم عوامی مسائل شہریوں کی مشکلات پر خاموش نہیں رہ سکتے بار بار کامیاب ہونے والوں نے صرف دعوے کیے بڑے پروجیکٹس کروڑوں اربوں کے پروجیکٹس کے باوجود عوام مسائل کے گرداب ودلدل میں پھنسے ہوئے ہیں جب تک دیانت دار لوگ سامنے نہیں آئیں گے اس وقت تک مسائل میں کمی نہیں آسکتی جماعت اسلامی شہریوں وعوام کو بہترمتباد ل لوگ دے رہے ہیں تاکہ دیانت دار ی واخلاص سے عوامی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوجائے۔ جماعت اسلامی ملک وقوم کے دلوں کی آوازبنے گی منتخب ہونے والوں نے پہلے بھی شہر وعوام اورقوم کیلئے کچھ نہیں لیا خود مالامال ہوئے مگر عوام کو بدحال کر دیے ۔سب اپنی اپنی سیاسی مفادات کیلئے لگے ہوئے ہیں صرف جماعت اسلامی عوامی اجتماعی مسائل پر آوازبلند کرتے ہوئے احتجاج کر رہی ہے سب کو مانناہوگا کہ حکومتی غلط اقدامات ،مفت خوری ،بدعنوانی ،بجلی قیمتوں ٹیکسزمیں اضافہ اور آئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں ولوٹ مارکو جماعت اسلامی نے بے نقاب اور اجاگر کیا ان شاء اللہ ان مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی جماعت اسلامی کا احتجاجی مرحلہ تاجروں دکانداروں سمیت ہر طبقہ فکرکے تعاون سے شروع ہوگا کوئٹہ کے شہری اور صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی بہت جلد عوامی چارٹر پیش کرکے مسائل کے حل کیلئے بڑی عوامی تحریک چلائے گی ان شاء اللہ مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ حل کی بھی راہ متعین کریں گے۔