امریکی پولیس کو تحقیقی مرکز سے فرار ہونے والے 40 بندروں کی تلاش

87

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں 40 بندروں کو تلاش کرنے والی پولیس نے شہریوں سے مدد کی ایپل کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق تحقیقی مرکز الفا جینیسز سے بڑی تعداد میں بندروں کے فرار ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آگئی۔ فیس بک پر پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے پیغام جاری کیا گیا کہ بندروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کے کچھ مقامات پر جال بچھا دیے ہیں ۔ شہری بندروں کو گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اور اگر کسی فرار بندر کو دیکھیں تو فورا پولیس کو اطلاع دیں۔