کیوبا میں طوفان رافیل سے تباہی ‘ لاکھوں افراد بجلی سے محروم

106
کیوبا میں طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا کھمبا مکان پر گرا ہوا ہے

ہوانا(انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں سمندری طوفان رافیل نے تباہی مچا دی،جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹراپیکل اسٹارم رافیل سے کیوبا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا۔ 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں راستے میں آنے والی ہر شے اڑا لے گئیں۔ طوفانی ہواؤں سے نظامِ درہم برہم ہو گیا اور نیشنل گرڈ اسٹیشن میں خرابی سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کیوبا میں تباہی پھیلانے کے بعد تیسرے درجے کے طوفان رافیل نے خلیج میکسیکو کی طرف رخ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کیوبا 2ہفتے قبل آنے والے ایک اور سمندری طوفان کے اثرات سے ابھی نہیں نکلا ہے تھا کہ رافیل نے تباہ کن بلیک آؤٹ سے اسے دوچار کر دیا ہے۔