خداداکالونی میںراہ چلتی خاتون بھی غیر محفوظ

83

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں راہ چلتی خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں اوباش نوجوان نے راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔ خداداد کالونی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جمعہ کی صبح موٹرسائیکل سوارشخص نے خاتون کو ہراساں کیا۔فوٹیج میں ماسک اور کیپ پہنے موٹرسائیکل سوار شخص نازیبا حرکت کر کے جاتا ہوا نظر آرہا ہے ۔