جماعت اسلامی کے تحت حلقہ غوثیہ کورنگی میں فری آئی کیمپ

87

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی علاقہ سوکواٹر کورنگی حلقہ غوثیہ یوسی دس وارڈچار میں ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا ۔ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور ان کیلئے ادویات تجاویز کی اور سفید موتیا کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کی آپریشن کیلئے رجسٹریشن بھی کی گئی ۔یوسی چیئرمین عبدالحفیظ ،وائس چیئرمین طارق صدیقی ،ناظم علاقہ محمد صفدر اور نائب ناظم علاقہ محمد جنید نے پی او بی ہسپتال کے تعاون سے الخدمت اور جماعت اسلامی کے تحت لگائے گئے فری آئی کیمپ کادورہ کیا اور آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے مفت معائنے کی نگرانی بھی کی اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی خدمات کی تعریف کی ۔