کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر سنگین دفعات کے مقدمات درج

140
nationwide protest from Friday

کراچی: تحریک انصاف کے رہنماؤں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالنے پر کراچی میں کار سرکار میں مداخلت  کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تحریک انصاف (کراچی ریجن)کے تحت صوابی جلسے میں شریک ہونے کے لیے قافلے روانہ ہونے کو تیار تھے کہ پولیس نے اچانک کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر، جنرل سیکرٹری ارسلان خالد اور دیگر کو حراست میں لے لیا گیا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے صدر سمیت 12 سے زائد عہدے داروں و کارکنوں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔